متنازع سوشل میڈیا پوسٹ، کنگنا رانوٹ کی تھانے میں پیشی

ممبئی: سوشل میڈیا پرکسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کے مقدمے میں بالی وڈ اداکارہ کنگنا رانوٹ ممبئی کے پولیس اسٹیشن میں پیش ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رانوٹ ممبئی کے کھار تھانے میں پیش ہوئیں اوربیان ریکارڈ کرایا۔ پولیس نے کنگنا کوگزشتہ روز طلب کیا تھا لیکن وہ تھانے نہیں گئی تھیں۔

تھانے کے باہر کسانوں کے ممکنہ احتجاج کے باعث کنگنا سخت سیکورٹی میں تھانے آئیں۔ کنگنا نے مقدمہ ختم کرانے کے لئے ممبئی ہائیکورٹ میں درخواست دائرکررکھی ہے۔

کنگنا نے حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کرنے والے کسانوں سے متعلق متنازع پوسٹ کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف سکھوں کی ایک تنظیم کی درخواست پرکنگا کے خلاف سکھ برادری کے جذبات مجروح کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں