پاکستان آنے والے ویسٹ انڈیز کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے 3 کھلاڑیوں کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے کھلاڑیوں میں شیلڈن کارٹرل، روسٹن چیس اور کائل میئرز شامل ہیں جبکہ ٹیم کے ایک آفیشل میں بھی کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

ویسٹ انڈین بورڈ کے مطابق چاروں افراد ویکسی نیٹڈ ہیں تاہم ان میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، تینوں کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشل کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پیر کے روز پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ شیڈول ہے اور ایسے میں کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔