کورونا کا خطرہ، نیا تعلیمی سال کب شروع ہوگا؟ نئی تاریخ کا اعلان ہوگیا

سٹی 42: کورونا کے بڑھتے کیسز ، نیاء تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے اب یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ تعلیم نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر نیا تعلیمی سال یکم اپریل کی بجائے یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔موجودہ تعلیمی سال کا اختتام 31 مئی کو ہوگا۔موسم گرما کی چھٹیاں جون اور جولائی کے مہینے میں ہوں گی ۔

اگلا تعلیمی سال یکم اگست کو شروع ہوگا اور 31 مارچ 2023 کو ختم ہوگا۔ ذرائع کے مطابق سالانہ امتحانات مارچ کی بجائے مئی میں منعقد کروائے جائیں گے ۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے موجودہ تعلیمی سال کے حوالے سے نوٹفیکیشن جاری کردیا ہے۔