بارہ گھنٹے سے واش روم نہیں جاسکا،عمران خان کی ججز کے ریٹائرنگ روم استعمال کرنے کی درخواست

سابق وزیراعظم عمران خان نے ججز کے ریٹائرنگ روم اور کیفے ٹیریا کا واش روم استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

سابق وزیراعظم عمران خان آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہیں کئی کیسز میں ضمانت دی گئی اور پولیس کو پیر تک انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا۔

عمران خان ضمانت ہونے کے باوجود 2 گھنٹے سے زائد سے ہائیکورٹ میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے ججز کے ریٹائرنگ روم اور کیفے ٹیریا کا واش روم استعمال کرنے کی درخواست کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے پولیس سے درخواست کی کہ بارہ گھنٹے سے واش روم نہیں جاسکا۔