سمندری طوفان :سندھ کے 20 سے زائد اضلاع میں فوکل پرسن تعینات

سمندری طوفان بائپر جوائے کے پیش نظر محکمۂ صحت سندھ نے 20 سے زائد اضلاع میں فوکل پرسن تعینات کر دیے۔

فوکل پرسن محکمۂ صحت اور دیگر اداروں سے معاونت کریں گے۔

محکمۂ صحت سندھ کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں 4 ہزار 739 ڈاکٹر آن الرٹ ہیں اور 12 ہزار سے زائد پیرا میڈیکل اسٹاف کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

محکمۂ صحت نے کہا کہ ریسکیو 1122 کی کل 322 ایمبولینس روڈ پر موجود ہیں، تمام اسپتالوں میں ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔

سندھ کے محکمۂ صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ کنٹرول روم ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے آفس میں بنایا گیا ہے۔