کورونا کا خطرہ، طلبا سے متعلق شفقت محمود کی اہم ہدایات

(ویب ڈیسک)طلبا کو کورونا سے بچانے کے لئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کورونا سے بچاؤ سے متعلق احتیاطی تدابیر بارے آگاہی کے لئے اساتذہ ،والدین اور بچوں کو موبائل پر بذریعہ ایس ایم ایس ہدایات بھیجوائی جائیں گی، ‏وفاقی وزارت تعلیم نے کورونا سے بچاؤ کیلئے آگاہی ایس ایم ایس مہم کا آغاز کردیا۔

اس سلسلے میں وزرات تعلیم و نجی موبائل کمپنی کے مابین احتیاطی تدابیر اور کورونا ویکسنیشن سے متعلق معاہدہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد تک اومی کرون سے بچاؤ کیلئے اہم معلومات فراہم کی جائیں گی ۔

شفقت محمود نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ احتیاطی تدابیر پر عمل یقینی بنائیں تا کہ تعلیم کا سلسلہ بحفاظت جاری رہ سکے۔ 12 سال اور زائد عمر کے بچوں کے لئے ویکسینیشن لازمی ہے ۔