اسلام آباد: نیب ترمیمی بل 2022ء اور انتخابات ترمیمی بل 2022ء ایوان بالا میں بھی کثرت رائے سے منظور ہوگئے، اپوزیشن نے بلز کے خلاف چئیرمین سینیٹ کے ڈائس کا گھیراؤ کرکے نعرے بازی کی اور بل کی کاپیاں پھاڑدیں۔ مزید پڑھیں

لاہور: پنجاب کے شہر ڈسکہ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر ساتھی کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے بعد ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر کے اہلکار کو یرغمال بنایا اور ساتھی کو چھڑوا کر لے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بیگووالہ کے علاقے میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھیوں نے ڈنڈوں، سوٹوں سے اہلکاروں پر حملہ کردیا جبکہ ایک اہلکار کو یرغمال بنا کر مرکزی ملزم کو چھڑوا لیا۔
اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ دفعہ 18 کے تحت 63 افراد سمیت خواتین کیخلاف بھی درج کرلیا گیا ہے۔
ملزم کامران نے شادی کا جھانسہ دےکر لڑکی کو گھر بلایا جہاں پہلے سے موجود نشے میں دھت 4 افراد نےلڑکی سے چھیڑخانی کی۔