غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

ویب ڈیسک :ایجوکیشن اتھارٹی کا غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ،نجی سکولوں کو 15 فروری تک رجسٹریشن کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کردی گئی۔

ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے غیر رجسٹرڈ سکولوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے نجی سکولوں کو 15 فروری تک رجسٹریشن کرانے کی ڈیڈ لائن جاری کی گئی ہے۔ سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر کا کہنا تھا کہ ڈیڈ لائن تک رجسٹریشن نہ کروانے والے سکولوں کو سیل کردیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے غیر رجسٹرڈ سکولوں کو وارننگ جاری کردی۔

لاہور میں غیر رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 5900 ہے، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کے پاس رجسٹرڈ سکولوں کی تعداد 4200 ہے ،تمام سکول آن لائن رجسٹریشن کے نظام کے ذریعے رجسٹرڈ کیے جائیں گے، سی ای او پرویز اختر کا مزید کہنا تھا کہ 15 فروری تک رجسٹریشن کیلئے اپلائی نہ کرنے والے سکولوں کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔