اسسٹنٹ لیکچررز کی بھرتیوں کا فیصلہ، اپلائی کرنے کی آخری تاریخ کیا؟

اکمل سومرو: کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ، محکمہ ہائر ایجوکیشن کا 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن کا 5 سالہ کنٹریکٹ پر کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا اور اس حوالے سے لاہور سمیت پنجاب بھر کے تمام ڈویژن میں بھرتیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ کالجوں میں اسسٹنٹ لیکچررز کی 7 ویں سکیل میں بھرتیاں کی جائیں گی۔

اسسٹنٹ لیکچررز کیلئے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ عائد کی گئی ہے۔ انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل میں پاس کرنے والے افراد اہل تصور ہوں گے۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن لاہور سمیت پنجاب کے تمام کالجوں میں 616 اسسٹنٹ لیکچررز بھرتی کرے گا۔ اسسٹنٹ لیکچررز کی آسامی کیلئے امیدواروں کو متعلقہ ڈویژن کے ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز فارم جمع کرانا ہوگا۔ محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پانچ سالہ کنٹریکٹ پر اسسٹنٹ لیکچررز کی بھرتی کیلئے 21 جنوری آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔

دوسری جانب ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے ذریعے سے سکولوں میں 11 ہزار 765 نان ٹیچنگ ملازمین کی بھرتیاں کی جائیں گی، اس ضمن میں ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق سکیل ون تا چوتھے سکیل میں لاہور کیلئے 422 آسامیاں مقرر کی گئی ہیں جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع کے لیے الگ الگ آسامیاں منظور کی گئی ہیں۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کنٹریکٹ پالیسی 2004ء کے تحت ملازمین بھرتی کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں