سکولوں میں ناظرہ قرآن کی تعلیم کیلئے ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

سٹی 42: سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں سے قبل ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے سکولوں میں ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے اساتذہ کی بھرتیوں سے قبل ماسٹر ٹرینرز بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔عربی زبان پر عبور رکھنے والے 596 ماسٹرز ٹرینر سکولوں کیلئے بھرتی کیے جائیں گے۔ ایم فل اسلامیات،ایم فل عربی، شہادتہ العالمیہ کے ڈگری یافتہ افراد درخواستیں جمع کراسکیں گے۔ ماسٹر ٹرینرز کیلئے اہلیت میں ایک سال تک قرآن کا ترجمہ اور احادیث پڑھانے کا تجربہ شامل کیا گیا ہے۔

قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ماسٹر ٹرینر کی بھرتیوں کیلئے آن لائن پورٹل قائم کر دیا گیا ۔ 20 جنوری تک اہل امیدوار قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ پورٹل پر آن لائن درخواستیں جمع کرا سکیں گئے۔