سفیروں کی ملک بدری ختم،مدثر ٹیپو تہران پہنچ گئے

اسلام آباد اور تہران کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے ایک غیر معمولی، اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے مطابق ایران میں پاکستان کے سابق سفیر مدثر ٹیپو تہران پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان میں متعین ایرانی سفیر محمد علی حسینی آج ( جمعہ) کسی وقت اسلام آباد پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے پاکستان اور ایران کے درمیان پیش آنے والے حالیہ ناخوشگوار واقعہ کے ردعمل کے طور پر دونوں ملکوں نے اپنے سفیروں کو فوری طور پر واپس بلا لیا تھا مدثر ٹیپو جمعرات کی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے تہران کیلئے پرواز کر گئے تھے اور براستہ مڈل ایسٹ جمعہ کو علی الصبح تہران پہنچ گئے ہیں۔