انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی

آج کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے سستا ہوکر 285 روپے 55 پیسے کا ہو گیا۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے 64 پیسے پر بند ہوا تھا۔

PSX: انڈیکس تاریخی بلند ترین سطح 60 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج ریکارڈ تیزی سامنے آئی ہے جب 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

100 انڈیکس 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں آج کاروبار کا مثبت آغاز ہوا جب 100 انڈیکس کاروبار کے دوران 737 پوائنٹس کے اضافے سے 60 ہزار 548 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 59 ہزار 811 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔