سیلاب سے تباہی، پاکستان میں غذائی بحران کا خدشہ

عالمی جریدے کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے غذائی بحران کا خدشہ ہے۔ اس وقت ملک کا ایک تہائی حصہ سیلابی پانی کی زد میں ہے جبکہ 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں جنہیں فوری امداد کی اشد ضرورت ہے۔ پاکستان کی سب سے بڑی جھیل منچھر میں پانی کی سطح ہر گزرتے دن کیساتھ بڑھ رہی ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آچکے ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے جس سے صورتحال مزید بدتر ہوسکتی ہے۔ پاکستان کو عالمی امداد موصول ہونا بھی شروع ہوگئی ہے اور کئی ممالک کے امداد کے اعلانات بھی کئے ہیں۔