ڈی جی رینجرز سندھ کا سجاول، ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی کا ہنگامی دورہ

ڈی جی رینجرز سندھ نے شاہ بندر سجاول، ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی کا ہنگامی دورہ کر کے شہریوں کے محفوظ انخلاء کی ہدایات دے دیں۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی رینجرز سندھ نے سرحدی سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز کے اجلاس کی صدارت کی۔

ڈی جی رینجرز سندھ کی ہدایت پر ساحلی علاقوں کے عوام کی محفوظ مقامات پر منتقلی بھی جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رینجرز اور سول انتظامیہ کی جانب سے عوام کے محفوظ انخلاء کے لیے لاؤڈ اسپیکر پر اعلانات بھی کرائے گئے۔

ڈی جی رینجرز نے فری میڈیکل کیمپ، امدادی اشیاء کی منظم ترسیل اور ڈسٹرکٹ سطح پر سول انتظامیہ کے ساتھ کنٹرول روم قائم کرنے کی بھی ہدایات دی ہیں۔