دوران ڈیوٹی ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی عائد

جنیدریاض : دوران ڈیوٹی ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی عائد، ہیڈ ٹیچر کیلئے روزانہ3 لیکچرلینا لازمی قرار، پیریڈ کے ساتھ سکول کےانتظامی معملات سنبھالنا بھی ذمہ داری میں شامل۔ احکامات پر عمل نہ کرنے پر کارروائی کی جائے گی۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے دوران ڈیوٹی ہیڈ ٹیچرز کے فارغ بیٹھنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ ہیڈ ٹیچرز سکول کے اوقات کار کے دوران تین پیریڈ پڑھائیں گے۔ تینوں پیریڈ مختلف کلاسسز میں پڑھانا لازمی ہوگا۔ انتظامی معاملات کو سنبھالنا بھی ہیڈ ٹیچرز کی ذمہ داری ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ سکول ایجوکیشن کے مطابق احکامات پر عمل نہ کرنے پر سکول سربراہان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔