اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں آج صبح اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 پیسے سستا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 2 روپے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 پیسے سستا ہونے کے بعد 284 روپے 96 پیسے پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 284 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے منہگا ہو کر 293 روپے کا ہو گیا۔

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 287 پوائنٹس کے اضافے سے 42 ہزار 6 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔