ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 5.28 کروڑ ڈالر کی کمی

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں گزشتہ ہفتے 5.28 کروڑ ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 5 مئی تک 9.99 ارب ڈالر رہے۔

اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک کے ذخائر 7.38 کروڑ ڈالر کم ہوکر 4.38 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر2.1 کروڑ ڈالر بڑھ کر 5.60 ارب ڈالر رہے۔