جان جائے پر چھولے پٹھورے نہ جائیں

لفٹ میں پھنسے بھارتی شہری کو جان سے زیادہ اپنے چھولے پٹھورے کی فکر لاحق رہی یعنیٰ جان جائے پر چھولے پٹھورے نہ جائیں۔

بھارتی شہر نوائیڈا کی لفٹ میں پھنسے شخص کو اپنی جان سے زیادہ اپنے کھابے کی فکر ستاتی رہی۔

ریسکیو اہلکار جب شہری کو لفٹ سے نکالنے کےلیے پہنچے تو اُس نے جان بچانے والوں کے ہاتھ میں پہلے کھانے کی پلیٹیں پکڑائیں اور پھر خود باہر آیا۔