پی ٹی آئی کو گھبرانا نہیں، مونس الہیٰ کی وزیراعظم کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور پرویز الہٰی کے صاحب زادے مونس الہٰی نے وزیراعظم عمران خان کو ساتھ نبھانے کی یقین دہانی کرادی۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مونس الہیٰ نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں، سیاستدانوں سے ملنا ہمارا کام ہے، سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، جوگھر آئے ان کا خیرمقد م کرنا اور ملنا ہمارا کام ہے۔

مونس الہیٰ نے کہا کہ سیاسی معاملات اپنی جگہ ملک کی خدمت کرتے رہیں گے، وزیراعظم سے تعلق بنا ہے اسے نبھائیں گے، وزیراعظم سے گزارش ہے ایک بار پھر پی ٹی آئی والوں کو کہیں گھبرانا نہیں۔

وزیر آبی وسائل مونس الہیٰ نے کہا کہ کالا باغ ڈیم کا منصوبہ وزیراعظم کے پاس لیکر جائیں گے، پاکستان کے لیے ڈیمز بنانا ضروری ہے۔