بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع خاران میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.4 تھی۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 20 کلومیٹر تھی، اس کا مرکز خاران سے 23 کلومیٹر دور جنوب میں تھا۔

زلزلے کے جھکٹے رات 8 بجکر 46 منٹ پر محسوس کیے گئے۔