ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلہ 1 بج کر 4 منٹ پر آیا، جس کی شدت 5.6 تھی اور یہ 10 کلومیٹر زیرِ زمین آیا۔

اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

جہلم، حافظ آباد، سوات، باغ آزاد کشمیر، وادی نیلم، شکر گڑھ، ظفر وال اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز مشرقی کشمیر تھا۔

مختلف شہروں میں احتیاط اور خوف کے باعث لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔