ریشمی کباب بنانے کی آسان ترکیب

آج ہم ریشمی کباب بنانے کی ریسپی آپ کے ساتھ شیئر کرنے جا رہے ہیں۔ امید ہے آپ اسے خود بنائینگے اور پسند کرینگے۔

اجزا:
چکن کا قیمہ آدھا کلو
گھی دو کھانے کے چمچ
(بادام دو کھانے کے چمچ ﴿پسے ہوئے
کوکونٹ ملک پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
زیرہ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿کٹی ہوئی
سفید زیرہ آدھا چائے کا چمچ
(دھنیا ایک چائے کا چمچ ﴿کٹا ہوا
(ہری مرچ دو چائے کے چمچ ﴿پسی ہوئی
ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
کریم دو کھانے کا چمچ

ریشمی کباب بنانے کی ترکیب:
چکن کے قیمے کو گھی، بادام، کوکونٹ ملک پاؤڈر، گرم مصالحہ، زیرہ، نمک، لال مرچ، سفید زیرہ، دھنیا، ہری مرچ، ادرک لہسن کے پیسٹ اور کریم کے ساتھ میری نیٹ کر لیں۔
اب اسے اچھی طرح مکس کریں اور کباب کی شکل دے کر اسکیورز پر لگائیں پھر باربی کیو کر لیں۔
مزیدار ریشمی کباب تیار ہیں سلاد اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔