معروف دینی سکالر سنئیر کالم نگار پیر ضیا الحق نقشبندی کے بڑے بھائی کمال مرتضی نقشبندی قضائے الہی سے نارووال میں انتقال کر گئے ہیں. ان کی نمازہ جنازہ آج 12نومبر کو 2بجے مالوکے بس سٹاپ (صادق آباد)ظفروال روڈ ضلع مزید پڑھیں
حلوہ پوری کا ناشتہ
حلوہ پوری بہت سے لوگ شوق سے کھاتے ہیں لیکن حلوہ پوری اگر مزے دار بنی ہوئی ہو بہتر طریقے سے تو پھر اس کو کھانے کا مزہ آتا ہے کچھ لوگ ریسپی تیار کرتے ہیں حلوہ پوری اگر آپ بہت زیادہ ذائقے والی بنانا چاہتے ہیں تو ہماری ریسپی ضرور استعمال کریں۔
حلوہ بنانے کے لیے اجزاء:
چینی
پانی
سوجھی
گھی
میوہ
حلوہ بنانے کی ترکیب:
سب سے پہلے ایک برتن لے لیں اور اس میں آپ چینی ڈال دیں حلوہ کے لیے تین کپ چینی ڈال دیں ۔
اور اس کے بعد آپ اس میں 4 کپ پانی مکس کر لیں اور اس کو بوائل ہونے تک ایسے ہی چھوڑ دیں۔
اب ایک پین لے لیں اور اس میں آپ گھی یا آئل دال کر رکھ دیں اور اس کے بعد اس میں سوجھی مکس کرلیں اور اس کے بعد آپ اس سوجھی کو اس میں مکس کر کے ہلکی ہلکی بھون لیں جب تک اس کی خوشبو نہ آجائے اور اس کو ہلکی آنچ پر رکھ کر پکائیں اور اس کے بعد آپ پانی جو چینی والا بوائل ہوا ہو وہ اس میں مکس کر لیں اور ساتھ اس میں میوہ وغیرہ بادام وغیرہ جو بھی آپ کو ضرورت ہو آپ اس میں ڈال دیں اور اس کو اچھے سے مکس کرلیں اور اس کو پکائیں۔
اور جب تھوڑا تھوڑا پانی رہ جائے تو آپ اس پر ڈھکن دے دیں اور اس کو تیار کر لیں اورپانی خشک ہو جائے تو آپ چھولہے کو بند کر دیں اور دیکھے گے کہ آپ کا حلوہ کتنا مزے دار تیار ہوا ہے ۔
پوریاں بنانے کے لیے اجزاء:
معدہ
آٹا
نمک
پانی
پوری بنانے کی ترکیب:
پوریاں بنانے کے لیے سب سے پہلے آپ آٹا گوندھیں اور اس کے لیے سب سے پہلے آپ معدہ لے لیں دو کپ اور اس کے بعد آٹا لے لیں آدھا کپ اور نمک حسب ضرورت اور اس کے بعد آپ اس سارے کو مکس کر لیں ۔
مکس کرنے کے بعد آپ پانی ڈال کر اس کو اچھے سے گوندھ لیں ۔ اور اس کو نہ زیادہ نرم گوندھیں اور نہ زیادہ سخت اس کو ایسے گھوندیں کہ درمیانی ہو اور اس کے بعد آپ اس کو اچھے سے تیار کر لیں اور اس کو جتنا اچھا گوندھیں گے پوریاں اتنی ہی زیادہ اچھی بنے گی۔
اب آٹے کو ہاتھ سے آئل لگا لیں اور اس طرح آپ آٹے کو کم از کم ایک گھنٹے کے لیے ایسے ہی چھوڑ دیں ۔
پھر اس کے پیرے بنا لیں اس کو اچھے سے بیل کر آئل میں اس کی پوریاں بنا لیں اور اس کے بعد آپ اسی طرح ساری پوریاں تیار کر سکتے ہیں ۔
چنے پکانے کے لیے اجزاء:
چنے
گھی آدھا کپ
دہی دو چمچ
آدھا کٹآ ہوا پیاز
کدوری، پیتھی ایک چمچ
ہلدی آدھی چمچ
زیرہ دو چمچ
نمک حسب ضرورت
سرخ مرچیں ایک چمچ
گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چمچ
دھنیا پیسا ہوا آدھی چمچ
ادرک کا پیسٹ ایک چمچ
چنے پکانے کی ترکیب:
سب سے پہلے گھی لے لیں اور اس کو ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور گھی گرم ہو جائے تو جلدی سے اس میں پیاز مکس کرلیں
جب وہ ہلکا ہلکا سرخ ہونے لگے تو اس میں ادرک مکس کرلیں اور لہسن اور ٹماٹر ڈال دیں اور اس کے بعد اس کو اچھے سے بھون لیں
اب اس میں نمک مرچ خشک دھنیا اور زیرہ ہلدی ثابت دھنیا ڈال کر اس کو اچھے سے بھون لیں اور اس میں آپ مسوری میتھی ڈال کر اس کو اچھے سے تیار کرلیں
اب اس میں چنے ڈال کر اس کو ہلکا ہلکا بھون لیں اور اس میں دو چمچ دہی مکس کرلیں
اس کے بعد جو بوائل چنوں کا پانی ہو وہی اس میں شامل کرلیں اور ایک پیالی یا آدھی پیالی اور ڈال دیں اور اس کو اچھے سے پکائیں اور اس کو رکھ دیں ڈھکن دے کر جب اس میں سے پانی خشک ہو جائے
چنے کا سالن گاڑھا ہو جائے تو اس کو چولہے سے اْتار دیں اور اس کو کسی برتن میں نکال دیں
اور اب آپ کی حلوہ پوری تیار ہو گئی ہے اس کو اچھے سے سرو کر سکتے ہیں۔