کوئٹہ میں تعلیمی ادارے 2روز کے لئے بند،سیکورٹی سخت

کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے 2روز کے لئے بند کردئیے گئے۔آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔

محکمہ تعلیم کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے آج سے 2روز کے لئے بند رہیں گے۔جامعہ بلوچستان بھی 2روز کے لئے بند رہے گی۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئٹہ میں آج اورکل ہونے والے میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے ہیں۔

صوبائی محکمہ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کےخدشے کے پیش نظرسیکورٹی الرٹ جاری کردیا گیا۔کوئٹہ ،سبی مچھ اورچمن کے ریلوے اسٹیشنوں پرسیکورٹی بڑھا دی گئی۔

کوئٹہ کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔کوئٹہ اورگوادر میں فورسزکوہرقسم کے حالات سے نمٹنے کے لئے22مارچ تک الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔