مصر صحافیوں کیلئے عرب دنیا کا سب سے بڑا جیل خانہ بن گیا

اس وقت مصر میں کسی بھی عرب ممالک کے مقابلے سب سے زیادہ صحافی قید ہیں جو کہ مصری حکومت کی صحافیوں کے کیخلاف جارحانہ پالیسیوں کی واضح نشاندہی کرتا ہے۔

صحافیوں کے تحفظ کیلئے بنائی گئی کمیٹی Committee to Protect Journalists (سی پی آئی) نے 2021 کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے جس میں بتایا گیا کہ اس وقت مصر میں 25 صحافی جیلوں میں قید ہیں جو کسی بھی عرب ملک میں موجود تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ دوسرے نمبر پر سعودی عرب ہے۔

1 دسمبر تک عالمی اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کمیٹی نے بتایا کہ دنیا بھر میں 293 صحافی قید کی زندگی گزار رہے ہیں۔
رپورٹ کے مندرجات میں لکھا تھا کہ آمرانہ حکومتیں اب صحافیوں کو خاموش کرانے کیلئے انہیں جیلوں میں بند کرنے کے بجائے نئے طریقے اپنا رہی ہیں جس میں انٹرنیٹ کی بندش اور جدید ترین جاسوسی آلات کی مدد سے ان پر نظر رکھنا بھی شامل ہے۔ تاہم رپورٹ میں سعودی صحافی جمال کاشوگی کے قتل کے حوالے سے کہا گیا کہ ایسا اقدام صحافیوں کیلئے زیادہ دہشت ناک ثابت ہوسکتا ہے۔