ہرکوئی چاہتا ہے مودی یوکرین کیخلاف جنگ رکوا دیں،ہیما مالنی

ممبئی: بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی خوشامد میں بالی وڈ اسٹارہیما مالنی کا مضحکہ خیز بیان سامنے آگیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش میں انتخابی جلسے سے خطاب میں بالی وڈ اداکارہ ہیما مالنی کا کہنا تھا بھارتی وزیراعظم نریندرمودی یوکرین کی جنگ رکوانے کی کوشش کررہے ہیں۔مودی بھارت کو وہاں لے گئے ہیں کہ دنیا دیکھ کرحیران ہے۔

ہیما مالنی کا کہنا تھا کہ ہرکوئی چاہتا ہے کہ مودی جی یوکرین جنگ رکوادیں۔ عالمی رہنماؤں نے مودی جی سے درخواست کی ہے کہ وہ یوکرین پرروس کے حملے کے معاملے میں مدد کریں اوراپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے جنگ رکوا دیں۔

انتہاپسند بی جے پی کی لوک سبھا کی رکن ہیما مالنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ نریندرمودی عظیم رہنما بن چکے ہیں اس لئے عالمی سطح پرجب بھی کوئی مسئلہ ہوعالمی رہنما ان سے رابطہ کرتے اورمدد مانگتے ہیں۔