فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی ،آج کراچی بار ایسوسی ایشن کااحتجاج

فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے کراچی بار ایسوسی ایشن نے آج احتجاج کیا ہے۔

کراچی بار ایسویس ایشن نے اعلامیے میں کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کی وجہ سے آج کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیصلہ پاکستان بار کونسل کی ملک گیر احتجاج کی کال پر کیا گیا ہے۔

اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کراچی بار نے سیشن ججز سے آج تمام عدالتی کارروائیوں کو منسوخ کرنے کی درخواست کی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے ایک ہی روز میں مزید 433 فلسطینیوں کو شہید کر دیا جس کے بعد شہداء کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے جبکہ 13 ہزار فلسطینی زخمی ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں 2 گھروں پر اسرائیلی بمباری کے باعث 40 فلسطینی شہید ہو گئے، اسرائیلی فوج نے 12 فلسطینیوں کو غزہ کی بندرگاہ کے قریب نشانہ بنایا ہے۔