فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سری لنکا کا دورہ نہیں کریں گے

آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کی 2 ٹیسٹ کی سیریز کھیلنے کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ چند ہفتوں میں کپتان بابر اعظم کی قیادت میں سری لنکا کا دورہ کرے گی۔

سری لنکا کے دورے کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ ٹیسٹ فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی قومی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

23 سالہ بائیں ہاتھ کے تیز بولر اس وقت انگلینڈ میں موجود ناٹنگھم شائر کے لئے ٹی 20 بلاسٹ میں ایکشن میں ہیں۔

خیال رہے کہ شاہین آفریدی جنہوں نے 25 ٹیسٹ میچوں میں 24.86 کی اوسط سے 99 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، گزشتہ برس دورہ سری لنکا کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے۔

فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے گزشتہ برس جولائی میں سری لنکا کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔

انجری سے صحت یاب ہو نے کے بعد بائیں ہاتھ کے تیز بولر کی وائٹ بال کرکٹ میں ضرور واپسی ہوئی۔ البتہ انہوں نے ہوم گراونڈ پر انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیست سیریز میں حصہ نہیں لیا تھا۔

اب اطلاعات ہیں کہ ورلڈ کپ کو مد نظر رکھتے ہوئے سری لنکا کے طویل دورانیے کے کرکٹ مقابلے میں اہم فاسٹ بولر کے نام کو قابل غور نہیں لایا جائیگا۔