فضل محمود باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

لاہور: فضل محمود باضابطہ طور پر پی سی بی ہال آف فیم میں شامل ہوگئے۔

بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو فیصل حسنین نے اعزازی کیپ سابق کپتان کی صاحبزادی شائشہ محمود اور اعزازی پلاک صاحبزادے شہزاد محمود کو دیا، تقریب گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے دوسرے ایلیمینٹرسے قبل قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوئی۔

یاد رہے کہ فضل محمود پاکستان کے وہ پہلے کرکٹر تھے جنھیں 1955 میں وزڈن کے 5 کرکٹرز آف دی ایئر میں شامل کیا گیا۔ اس سے قبل انھوں نے 1954 کے دورہ انگلینڈ میں 4ٹیسٹ میچز میں 20 وکٹیں حاصل کی تھیں۔ 1952ء میں بھی ان کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے بھارت کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی تھی۔