ایف بی آرنے پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کر دیے گئے۔

پی آئی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں پی آئی اے کے تمام اکاؤنٹس بحال کرنے کے احکامات جاری ہو گئے ہیں۔

گزشتہ روز ٹیکس کی عدم ادائیگی پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیے تھے۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے بینکوں میں پی آئی اے کے 28 اکاؤنٹس ہیں۔