فیڈرل بورڈ کے طلبا تیاری پکڑیں ، ڈیٹ شیٹ آگئی

وفاقی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیا ہے۔

ثانوی تعلیمی بورڈ نے ایچ ایس ایس سی پارٹ ون اور ٹو کے امتحانات کی ڈیٹ شیٹ جاری کی ہے۔

ڈیٹ شیٹ کے مطابق 14 جون کو شروع ہونے والے امتحانات آٹھ جولائی 2022 تک جاری رہیں گے۔وفاقی ثانوی تعلیمی بورڈ کے مطابق 18 جون اور 28۔ 29، 30 جون کو ہونے والے امتحانات صبح اور دوپہر کے اوقات میں ہوں گے جب کہ باقی ایام میں ہونے والے تمام پرچے صبح 8 تا 11 بجے لیے جائیں گے۔

کنٹرولر آف ایگزامینیشن ڈاکٹر بشیر خان کے دستخط سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق سیکنڈ شفٹ میں ہونے والے پرچے دو تا پانچ بجے تک لیے جائیں گے۔