ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اورڈیزل کی قیمت ریکارڈ اضافہ

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ‘پٹرول 14 روپے91پیسے جبکہ ڈیزل 18روپے 44پیسے مہنگا‘ پٹرول کی نئی قیمت 305.36جبکہ ڈیزل کی 311.84روپے مقرر‘نوٹیفکیشن جاری ‘اطلاق فوری ہوگا‘.

ملکی تاریخ میں پہلی بار پٹرول اورڈیزل کی قیمت 300 روپے سے اوپر کی ریکارڈ سطح پر چلی گئی ہے۔

ادھر ملک میں چینی کے نرخ بھی بے قابو‘ ریٹیل قیمت 180 روپے کلو کی ریکارڈسطح پر پہنچ گئی ‘ علاوہ ازیں عوامی احتجاج اور مظاہروں کے باوجود حکومت تاحال بجلی بلوں میں ریلیف دینے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کرسکی ہے۔

علاوہ ازیں نگراں حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے بعد لیوی سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پوری کر دی۔

ذرائع کے مطابق فی لٹر پیٹرول پر لیوی کی فل شرح عائد کر دی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول پر 60 روپے لیوی عائد ہوگئی ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل پر بھی 50 روپے لیوی عائد ہے جبکہ دونوں مصنوعات پر لیوی 60 روپے فی لٹیر تک بڑھانے کا خدشہ ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کا کہناہے کہ بجٹ میں لیوی بڑھانے کی منظوری دی گئی تھی، 60 روپے سے زیادہ لیوی عائد کرنے کے لیے پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے۔