مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے تصدیق کی ہے کہ ن لیگ نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کرلیا ہے، ایسا کرنے کے لیے کسی کا کوئی دباؤ نہیں مزید پڑھیں

کینبرا: آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کیخلاف جیت کے جشن میں عثمان خواجہ کوشریک کرنے کے لئے اپنا روایتی انداز تبدیل کردیا۔
سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف میچ اورسیریز جیتنے کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی ٹرافی کے ساتھ تصویربنوانے جمع ہوئے اورشراب کی بوتلوں کے ساتھ اپنے روایتی انداز میں جشن منانے کی تیاری کرنے لگے۔
Fantastic awareness and sensitivity shown by Australian cricket captain Pat Cummins during his team’s victory over England, last night.
He tells the team to put away the champagne, so that his Muslim teammate Usman Khawaja can join in the celebration. pic.twitter.com/fuw3DReYve
— CJ Werleman (@cjwerleman) January 17, 2022
آسٹریلوی کپتان پیٹ کیمنز نے رواداری کا عمدہ مظاہرہ کرتے ہوئے کھلاڑیوں سے شراب کی بوتل کھول کرجشن منانے سے روک دیا اورآسٹریلوی ٹیم کے مسلمان بیٹسمین عثمان خواجہ کوبھی جشن میں شریک ہونے کے لئے بلا لیا۔
عثمان خواجہ کی شمولیت کے بعد آسٹریلوی کھلاڑیوں نے زبردست انداز میں جیت کا جشن منایا۔