سرکاری سکولوں میں داخلے کیلئے “ب” فارم کی شرط ختم

(جنید ریاض) پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے “ب” فارم کی شرط ختم کر دی.

پنجاب حکومت نے سرکاری سکولوں میں داخلہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے “ب” فارم کی شرط ختم کر دی ہے، اب “ب” فارم کے بغیر بچوں کو کسی بھی سرکاری سکول میں داخل کروایا جا سکتا ہے، اس سے قبل والدین کو داخلے کیلئے ب فارم جمع کروانا لازمی تھا، ب فارم کے بغیر بچوں کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی، سکولوں میں بچوں کو ب فارم دینا لازمی تھا۔

سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خاں کا کہنا ہے کہ داخلے کے وقت بچوں کا ب فارم جمع کروانا لازمی نہیں، والدین داخلے کے بعد کسی بھی وقت ب فارم جمع کروا سکتے ہیں۔

دوسری جانب سکولوں کی خالی عمارتوں میں ٹیوٹا کے تعاون سے ٹیکنیکل کورسز شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیا، ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے سکول سربراہان سے ناقابل استعمال عمارتوں کی تفصیلات مانگ لیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سکول میں موجود خالی کمروں اور عمارتوں میں ٹیوٹا کے تعاون سے ٹیکنیکل کورسز کا آغاز کیا جائےگا جس سے بچوں کو پڑھانے کیساتھ ہنر مند بھی بنایا جائے گا۔