پی ٹی آئی کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر گرفتار

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملتان میں پولیس کے مطابق عامر ڈوگر کو ہائی کورٹ کے باہر سے گرفتار کیا گیا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ عامر ڈوگر مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے ہائی کورٹ آئے تھے۔