پاکستان ایمبیسی تاشقند کی جانب سے گزشتہ روز کامن ویلتھ گیمز کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ نوح دستگیر بٹ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔ واضح رہے کہ نوح دستگیر بٹ نے تاشقند ازبکستان میں ایشین پاور لفٹنگ میں چار مزید پڑھیں
سادہ شادی پر فنکشنز 11‘، ماہرہ خان کی شادی پر تبصرہ
حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کی سوشل میڈیا پر ایک کے بعد ایک شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر آنے پر ایک صارف نے دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم پر اداکارہ نے شادی سے قبل منعقد ہونے والی تقریبات کی چند نئی تصاویر شیئر کی ہیں جن میں ’مہندی لگائی‘ کی تقریب بھی شامل ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے انسٹا اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی حالیہ تصویر میں انہیں پیلے رنگ کے جوڑے میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ہاتھوں پر مہندی بھی لگی ہوئی ہے۔
مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے بتایا ہے کہ یہ تصاویر 30 ستمبر کو منعقد کی گئی تقریب کی ہیں، جس میں انہیں مہندی لگائی گئی جبکہ ان کی ساڑھی ان کی دوست اور معروف ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے تیار کی ہے۔
خیال رہے کہ یکم اکتوبر کی شب اداکارہ کی منیجر کی جانب سے شادی کی مختلف تصاویر و ویڈیوز شیئر کی گئیں، یہ سلسلہ وقتاً فوقتاً تاحال جاری ہے۔
ماہرہ خان کی جانب سے شیئر کی گئی شادی کی خوبصورت تصاویر دیکھ کر ابتداً یوں لگ رہا تھا کہ انہوں نے اپنے قریبی عزیز و اقارب اور دوست احباب کی موجودگی میں سادی سی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا ہے، جس پر ان کی سوشل میڈیا پر خوب تعریف بھی کی گئی۔
تاہم مسلسل نت نئے فنکشنز کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کو دلچسپ تبصرے پیش کرنے کا موقع مل گیا، جو سوشل میڈیا صارفین پہلے اداکارہ کی سادی شادی پر ان کی تعریفیں کر رہے تھے اب اس کے نہ ختم ہونے والے سلسلے پر کہہ رہے ہیں کہ ’کہنے کو یہ سادہ شادی ہے اور فنکشنز 11 ہیں‘۔
دوسری جانب کچھ صارفین اداکارہ کے جوڑوں کی قیمت جان کر حیران ہیں کہ سادی سی شادی میں مہنگے ترین جوڑے زیبِ تن کیے گئے۔
بعض کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان کی شادی تو ایمن اور منیب کی شادی سے بھی لمبی چل رہی ہے۔
خیال رہے کہ اداکارہ کی شادی کا سلسلہ 16 ستمبر کو دعائے خیر کی مختصر سی تقریب کے ساتھ شروع ہوا جو یکم اکتوبر کو رخصتی تک چلا تاہم ابھی دعوتِ ولیمہ کی تفصیلات آنا باقی ہیں۔