عام انتخابات 2024،حلقہ این اے 46 سب سے زیادہ امیدواروں کی توجہ کا مرکز

عام انتخابات 2024 میں وفاقی دارالحکومت سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 46 سب سے زیادہ امیدواروں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

این اے 46 سے کُل 44 امیدوار انتخابات لڑنے کے لیے میدان میں اُتر رہے ہیں، ان میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

اس حلقے کی کُل آبادی 7 لاکھ 82 ہزار سے زائد ہے جس میں سے 3 لاکھ 50 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جبکہ رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 52.46 فیصد مرد جبکہ 47.53 فیصد خواتین ووٹرز ہیں جو انتخابی معرکے میں قسمت آزمائی کرنے والے 44 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔

ان امیدواروں میں ن لیگ کے انجم عقیل خان، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ عامر مقصود مغل، پی پی پی کے راجہ عمران اشرف، ٹی ایل پی کے غلام قادر، جے یو آئی (ف) عبدالمجید ہزاروی، ایم کیو ایم (پی) شہزاد آصف جاوید اور جماعت اسلامی کے میاں محمد اسلم سمیت دیگر سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں کے درمیان کڑا مقابلہ ہوگا۔

خواتین امیدواروں میں آمنہ صدف، رابعہ مصعود، کنیزہ فاطمہ جبکہ خواجہ سرا نایاب علی بھی شامل ہیں۔