چینی زبان سیکھنے کے خواہش مند طلبہ کیلئےسنہری موقع

کلیم اختر: چینی زبان سیکھنے کے خواہش مند طلبہ کیلئےسنہری موقع،،پنجاب یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چائنیز شارٹ کورس کیلئے سپرنگ سمسٹر سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔

پنجاب یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ میں چائنیز شارٹ کورسس کیلئے ( سی ایل سی ) میں داخلہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 15 فروری مقرر کی گی ہے ،چینی زبان سیکھنے کے لئے رجسٹریشن فیس جمع کروانا لازم ہوگی ۔ چینی زبان کے شاٹ کورسسز کی فیس3 مختلف کیٹاگری میں تقسیم کی گی ہیں ، اس حوالے سے مزید معلومات کے لئے ان کی آفیشل ویب سائٹ ویزٹ کی جا سکتی ہے، چینی زبان سیکھنے والوں خواہش مند طلبہ کے پاس کم از کم میٹرک کی ڈگری پاس ہونا لازم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں