ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری

(عمران یونس)پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے ٹیچنگ و نان ٹیچنگ سٹاف کیلئے خوشخبری،جولائی2021 سے ڈسپیریٹی الاؤنس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی،8 ہزار ملازمین میں 40 کروڑ کا الاؤنس تقسیم کیا جائے گا۔

پنجاب یونیورسٹی ملازمین کو ڈسپیریٹی الاونس کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی انتظامیہ نے سٹاف کو جولائی 2021 سے ڈسپیریٹی الاونس فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ وائس چانسلر کی جانب سے اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو یقین دہانی کرائی گئی۔ حتمی منظوری جلد سینڈیکیٹ کے اجلاس سے لی جائےگی۔

پنجاب یونیورسٹی کاآج ہونےوالا سینڈیکیٹ اجلاس ناگریزوجوہات کی بناءپرملتوی کر دیا گیا۔ پنجاب یونیورسٹی نے ڈسپیریٹی الاونس کی مدمیں40 کروڑ کی رقم مختص کر رکھی ہے۔ ڈسپیریٹی الاونس گریڈ 19 تک ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو فراہم کیا جائےگا۔ سینڈکیٹ کی منظوری کے بعد 8 ہزارٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ڈسپیریٹی الاونس فراہم کیا جائے گا۔

یونیورسٹیز سٹاف کو ڈسپیریٹی الاونس کی فراہمی کی منظوری وزیراعلی نے پہلے ہی دے رکھی ہے۔اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن کا وائس چانسلر سے گریڈ 20 اور اکیس کے ملازمین کو بھی الاونس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔