عید الاضحیٰ پرعوام کیلئےاچھی خبر،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی

گرمی سے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر،مون سون بارشوں کاپہلا اسپیل 3جولائی سےشروع ہوگا۔

محکمہ موسمیات نےبالائی پنجاب،بلوچستان،بالائی خیبرپختونخوااورسندھ میں4جولائی تک تیزبارش کی پیشگوئی کی ہے۔مون سون کادوسراسلسلہ6 سے 15 جولائی تک متوقع ہے۔جبکہ عیدالاضحیٰ پربھی بارش کاامکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے تین سے پانچ جولائی تک کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہو گئی ہیں، گرمی کی شدت زیادہ محسوس ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق موسمیات کے محکمے نے آج کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے، محکمے کا کہنا ہے کہ شہر میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔کراچی اور بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔