پاکستان سے چین کے شہر ارومچی جانے والوں کیلئے اچھی خبر

پاکستان سے چین کے شہر ارومچی جانے والوں کیلئے اچھی خبر آگئی، چینی ایئرلائن نے لاہور سے ارومچی کیلئے پروازیں بحال کر دیں۔

چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

چینی ایئرلائن نے 2020 میں کورونا وبا کی وجہ سے پاکستان سے اپنا فضائی آپریشن معطل کر دیا تھا۔