حکومت کا طلباء کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

حکومت کا طالبات کے بعد طلبا کو بھی 1000 روپے کا ماہانہ وظیفہ دینے کا فیصلہ۔

لاہور سمیت پنجاب بھر سے 6 اور 8 کلاس کے طلبا کو یہ ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا ۔اس سے پہلے یہ وظیفہ صرف طالبات کے لیے مقرر کیا گیا تھا اور اس پروگرام کے تحت لاہور سمیت پنجاب بھر میں 6 لاکھ طالبات کو ماہانہ وظیفے کے لیے منتخب کیا گیا تھا ۔پنجاب حکومت طلبہ کو نئے مالی سال میں وظیفہ دینے کی محکمہ سکول ایجوکیشن کی تجویز بجٹ مین شامل کرلی گئی ہے ۔

لاہور سے 20 ہزار طلبا و طالبات اس وظیفے سے مستفید ہوں گے ،حکام کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ساڑھے 6 ارب روپے کا بجٹ بھی مختص کیا جائے گا ۔پنجاب حکومت یہ ماہانہ وظیفہ صرف ہونہار طلبا و طالبات کو دے گی۔دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب نے سابق دور حکومت میں طالبات کو وظیفہ کے لیے فنڈ کا اجرا نہ کرنے پر برہمی کا بھی اظہار کیا ہے۔