تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی نے کہا ہے کہ سائفر کیس سے متعلق تمام حقائق عوام کے سامنے آنے چاہئیں، سیکیورٹی خدشات کو بہانہ بنا کر شاہ محمود قریشی کو پیش نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں

حکومت اور جے یو آئی (ف) میں مذاکرات ناکام ہوگئے جس کے بعد مولانا فضل الرحمان نے حکومت کو واضح کیا ہےکہ احتجاج سپریم کورٹ کےسامنے ہی ہوگا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ دھرنے کا اسٹیج سپریم کورٹ سے تھوڑا پیچھے لگوائیں گے، الیکشن کمیشن یا وزیراعظم ہاؤس کے سامنے اسٹیج لگ جائے تو اعتراض نہیں، سپریم کورٹ کی انٹری یا بالکل سامنے اسٹیج نہ لگایا جائے یہی حکمت عملی ہے۔
رکاوٹیں ہٹا کر عوام کا جم غفیر سپریم کورٹ کی جانب روانہ#مولانا_آرہا_ہے pic.twitter.com/T95lNXs1nj
— Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) May 15, 2023
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی کال پر جے یو آئی، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے قافلے پنجاب کےمختلف شہروں سے اسلام آباد آمد جاری ہے۔
فیصل آباد، سرگودھا، جہانیاں، حافظ آباد، میانوالی، خانیوال، بہاولپور، راولپنڈی اور دیگر شہروں سے (ن) لیگ، پی پی اور جے یو آئی کے قافلے اسلام آباد پہنچے ہیں۔
فیصل آباد سے مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کارکن انفرادی طور پر اسلام آباد روانہ ہوئے، میانوالی میں (ن) لیگ کا بڑا قافلہ روکھڑی ہاؤس سے اسلام آباد دھرنے کےلیے روانہ ہوا۔
ادھر پی ڈی ایم کارکنان نے ریڈزون میں داخلے کی کوشش کی جہاں نادرا چوک پر پہنچے والےکارکنان کو پولیس نے واپس بھیج دیا، پولیس نے کارکنان کو مارگلہ روڈ یا ایوب چوک سے ریڈزون میں داخلےکی ہدایت کی ہے۔
جے یو آئی کے کارکنان ریڈزون پولیس کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے ریڈزون میں داخل ہوئے اور سپریم کورٹ کے سامنے موجود ہیں۔