حسن مرتضیٰ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوڑ لگانے پر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پیپلزپارٹی کے رہنما حسن مرتضیٰ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے دوڑ لگانے پر فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

ایک بیان میں حسن مرتضیٰ نے کہا کہ اپنے دور حکومت میں فواد چوہدری سیاسی مخالفین کی بیماریوں کا مذاق اڑایا کر تے تھے، آج جب لیڈربننےکا وقت تھا تو فواد چوہدری گیدڑکی طرح بھاگ گیا، جیل بھرو تحریک چلانے والا آج عدالتوں کے پیچھے چھپتا پھر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کے بچوں کو جلاؤ گھیراؤپر ورغلانے والےخودجیلوں سے بھاگ رہے ہیں۔