لاہور ہائی کورٹ میں این اے 128 کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت

لاہور ہائی کورٹ میں این اے 128 کے امیدوار سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے کہا کہ کیا یہ معاملہ بھی دوسری درخواستوں کی طرز کا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ہمیں تصدیق شدہ فارم 45 جاری ہوئے، فارم 47 میں ہمیں ہرا دیا گیا۔

واضح رہے کہ سلمان اکرم راجہ نے عون چوہدری کی کامیابی کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

غیر حتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128 سے آئی پی پی کے امیدوار عون چوہدری 172576 ووٹ لے کر کامیاب جبکہ سلمان اکرم راجہ 159024 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔