حیدرآباد میں بارش کے بعد حیسکو کا نظام درہم برہم

حیدرآباد میں بارش کے بعد حیسکو کا نظام درہم برہم ہو گیا۔

شہر کے بیشتر علاقوں میں 11 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود بجلی بحال نہ ہو سکی۔

حیدرآباد میں گزشتہ رات 2 بجے بارش کے بعد کئی علاقوں میں بجلی معطل ہوئی تھی۔

دوسری جانب ترجمان حیسکو کے مطابق 40 فیڈرز پر بجلی بحال کر دی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ حیسکو ریجن میں بارش کے باعث 286 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل ہے۔