ہالی ووڈ اداکارٹریٹ ولیمز موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک

ہالی ووڈ اداکار ٹریٹ ولیمز امریکی ریاست ورمونٹ میں ایک موٹرسائیکل حادثے میں ہلاک ہوگئے، ان کی عمر 71 برس تھی۔

پولیس کے مطابق شام 5 بجے ایک ایس یو وی بائیں طرف مڑ رہی تھی کہ ولیم کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی۔

ولیم تصادم سے بچ نہ سکے اور اپنی موٹرسائیکل سے دور جا گرے، انہیں شدید چوٹیں آئی تھیں۔

اداکار کو فضائی سروس کے ذریعے نیویارک کے میڈیکل سینٹر منتقل کیا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔

ٹریٹ ولیمز کا فلمی کیریئر 50 سال پر محیط تھا، 70 کی دہائی میں وہ شہرت کے عروج پر تھے۔

انہوں نے 120 سے زائد ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔