وزیراعظم شہباز شریف نے جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی اور غربت کی ستائی عوام کو جولائی میں لوڈشیڈنگ میں اضافے کی نوید سنا دی، شہباز شریف نے اراکین اسمبلی کو دئیے مزید پڑھیں

ممبئی: بالی ووڈ کا شمار دنیا کی بڑی فلم انڈسٹریوں میں ہوتا ہے اور اسی مناسبت سے یہاں کے فنکاروں کا شمار بھی دنیا کے بااثر اور مقبول ترین اداکاروں میں ہوتا ہے۔
اپنی اسی مقبولیت کے پیش نظر بالی ووڈ میں کام کرنے والے فنکار فلموں میں کام کرنے کا معاوضہ لاکھوں میں نہیں بلکہ کروڑوں میں لیتے ہیں۔ یہاں بالی ووڈ پر راج کرنے والی اداکاراؤں کو ملنے والے معاوضے سے متعلق تفصیل پیش کی جارہی ہے۔
بالی ووڈ میں اس وقت جس اداکارہ کی سب سے زیادہ ڈیمانڈ ہے وہ دپیکا پڈوکون ہیں۔ اپنی اسی شہرت کی بدولت وہ بالی ووڈ میں اس وقت سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں سرفہرست ہیں۔ دپیکا پڈوکون ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔
دپیکا پڈوکون کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ دوسرے نمبر پر بالی ووڈ کی مقبول ترین اداکارہ ہیں۔ وہ بھی ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 15 کروڑ روپے لیتی ہیں۔
بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور کرینہ کپور 12 کروڑ، پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما 8 کروڑ، شردھا کپور 7 کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
اسی طرح اداکارہ تاپسی پنوں 5 کروڑ، ودیا بالن اور کیرتی سانن 4 کروڑ اور کیارہ ایڈوانی اور جیکولین فرنینڈس ڈھائی کروڑ روپے معاوضہ لیتی ہیں۔
اداکارہ دیشا پٹانی، جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم میں کام کرنے کا معاوضہ 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جب کہ آناننیا پانڈے کا معاوضہ ڈیڑھ کروڑ ہے۔