بالی ووڈ پر راج کرنے والی چار مشہور اداکاراؤں نے کتنی تعلیم حاصل کی؟

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنانے والی فلمی اداکارائیں جوہی چاولہ، کرینہ کپور، ایشوریہ رائے اور رانی مکھرجی نے کتنی پڑھائی کی؟ یہ باتیں فینس ہمیشہ جاننے کیلئے بےتاب رہتے ہیں۔

بالی ووڈ پر دو دہائیوں تک راج کرنے والی ان اداکاراؤں کو کئی مداح اپنا رول ماڈل مانتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ فینز انکی تعلیم کے بارے میں جاننے کے لیے بےتاب رہتے ہیں۔

ایشوریہ رائے

سابق مِس ورلڈ ایشوریہ رائے یکم نومبر 1973 کو ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئیں، بالی ووڈ میں فلم اور پیار ہو گیا سے اپنے فلمی سفر کا آغاز کرنے والی اس اداکارہ نے اپنی اسکول کی تعلیم ممبئی کے آریہ ودیا مندر سے حاصل کی، پھر ممبئی میں ہی ڈی جی روپاریل کالج سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی تاہم کچھ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایشوریہ نے اپنی کالج کی تعلیم مکمل نہیں کی اور کالج ڈراپ آؤٹ تھیں۔

کرینہ کپور

21 ستمبر 1980 کو کپور خاندان میں پیدا ہونے والی کرینہ کپور آج بالی ووڈ کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔ ریفیوجی سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی بیبو نے ممبئی کے جمنا بائی نرسی اسکول اور دہرادون کے ویلہم گرلز اسکول سے اسکول کی تعلیم حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انہوں نے ممبئی کے میٹھی بائی کالج کا انتخاب کیا، لیکن اپنے فلمی کیرئیر کی وجہ سے وہ کالج کی ڈراپ آؤٹ طالبہ ہی رہیں۔

جوہی چاولہ

13 نومبر 1967 کو امبالا، ہریانہ میں پیدا ہونے والی جوہی چاولہ نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1986 میں فلم سلطان سے کیا۔ حالانکہ، انہیں 1988 میں عامر خان کے ساتھ فلم قیامت سے قیامت تک سے نئی پہچان ملی۔

جوہی پڑھائی کے معاملے میں ہمیشہ سنجیدہ رہتی تھی اور انہوں نے اپنی اسکولنگ ممبئی کے فورٹ کانوینٹ اسکول سے کی وہیں ممبئی کے ہی سینڈنہم کالج سے ایچ آر میں گریجویشن کیا۔

رانی مکھرجی

21 مارچ 1978 کو پیدا ہونے والی رانی مکھرجی فلمی دنیا کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں۔ رانی نے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز 1997 میں فلم راجہ کی آئے گی بارات سے کیا۔ انہیں فلم بلیک، ہچکی اور مردانی سے اپنی زبردست اداکاری کا لوہا منوایا۔

انہوں نے اپنی اسکول کی تعلیم مانیک جی کوپر ہائی اسکول، جوہو، ممبئی سے کی اور اپنی گریجویشن میٹھی بائی کالج، ممبئی سے مکمل کی۔