چاہتا ہوں نواز شریف واپس آئے اور ہمارا اس سے مقابلہ ہو، عمران خان

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دوران گفتگو کئی بار سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف علی زرداری کا تذکرہ کیا اور کہاہے کہ چاہتا ہوں نواز شریف واپس آئے اور ہمارا اْس سے مقابلہ ہو۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تو کمزور ٹیموں سے کھیلتا ہی نہیں، میں تو چاہتا ہوں وہ آئے اور میرا اس سے مقابلہ ہو، دراصل نواز شریف نیوٹرل امپائر کے ہوتے میچ کھیل ہی نہیں سکتا۔

نواز شریف تب ہی الیکشن لڑ سکتا ہے جب اْس کی چوری معاف کردی جائے۔انہوںنے کہاکہ کئی دفعہ گیم اْدھر چلی جاتی ہے جب آپ دھاندلی کے باوجود نہیں جیت سکتے، ثابت ہوگیا کہ ہم امپائروں کے بغیر بھی جیت سکتے ہیں۔